لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ہفتے کے روز ایک اہم معاملے پر دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی گئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق دائر درخواستوں پر جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا۔ اعلیٰ عدالت کی جانب سے اپنے فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ حق مہر کے کالم میں ترمیم کی جائے، نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کیلئے علیحدہ کالم بنایا جائے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں، نکاح نامے میں اشیا کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔ مزید حکم دیا گیا کہ اور نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…