بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کی تقرری کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ،فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے پہلی بار پاور ہٹنگ کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات ہوں گے اور کوچز کا کردار نئی نسل کے کرکٹرز پر فوکس ہو گا۔پی سی بی کے مطابق کوچز کے خواہشمند افراد 17

جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اس وقت ثقلین مشتاق ہیڈ انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ہیں، جنہوں نے مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری ہیڈ کوچ کی ذ مہ داریاں نبھائی ہیں جبکہ شاہد اسلم بھی بنیادی طور پر ہائی پرفارمنس کوچ ہیں لیکن ٹیم کیساتھ اسسٹنٹ ہیڈ کوچ تعینات رہے۔ اس کے علاوہ بیٹنگ کوچ کے عہدے پر محمد یوسف ذمہ داریاں سنبھالے ہو ئے ہیں۔ یاد رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں وکٹ کیپر، فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان اور بولنگ کوچ محمد زاہد مستعفی ہو چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید بھی نیشنل ہائی پرفارمنس کے کوچز میں شامل تھے۔ چیئرمین رمیز راجہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ہائی پروفائل کوچز کی تقرری نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہو گی، وہاں سے وہ قومی ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ اس طرح بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

12 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

30 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

59 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago