اومیکرون کے پھیلاو اور کرونا کے بڑھتے کیسز نے سعودی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ریاض (قدرت روزنامہ) اومیکرون کے پھیلاو اور کرونا کے بڑھتے کیسز نے سعودی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا، محکمہ صحت کے حکام نے بیرون ملک سفر کرنے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کئی ممالک میں کرونا کی اومیکرون کی قسم کے پھیلاو اور سعودی عرب میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے سعودی شہریوں اور رہائشیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔
سعودی حکام نے سعودی شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، خاص کر ایسے ممالک جو اومیکرون کے پھیلاو کے حوالے سے خطرناک قرار دیے گئے، ان ممالک کے سفر سے ہر ممکن طور پر گریز کیا جائے۔

بیرون ممالک سے سعودی عرب آنے والے افراد کو بھی خصوصی تلقین کی گئی ہے کہ وہ مملکت آمد کے بعد کچھ روز کیلئے سماجی میل جول سے گریز کریں۔

بیرون ممالک سے آنے والے سعودی شہریوں اور رہائشیوں نے بھلے ویکسی نیشن مکمل کروا رکھی ہو، پھر بھی کم از کم 5 دن کیلئے سماجی میل جول سے مکمل گریز کریں۔ اور اگر ان افراد کو طبیعت میں خرابی کی شکایت ہو تو پھر فوری کرونا پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ بیرون ممالک سے سعودی عرب آنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر بھی مکمل طور پر عمل کریں۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کی گئی سعودی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ سعودی عرب میں مسلسل ساتویں روز 50 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس صورتحال میں شہریوں سے ہر ممکن احتیاط کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

21 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

34 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

52 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago