بابراعظم کیلنڈر ایئر میں زیادہ ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کیلنڈر ایئر میں زیادہ ٹونٹی ٹونٹی نصف سکور کرنیوالے بلے باز بن گئے ہیں . 27 سالہ بابراعظم نے رواں سال 1779 رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 20 نصف سنچریاں سکور کیں .

وہ 2012ء سے اب تک 208 ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں 45.55 کی اوسط اور 128.43 کے سٹرائیک ریٹ سے 7471 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 64 نصف سنچریاں اور 6 سنچریاں شامل ہیں . اس فہرست میں بابراعظم کے اوپننگ پارٹنر محمد رضوان رواں سال 19 نصف سنچریاں بنا کر دوسرے جب کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2016ء میں 18 ففٹیز سکور کرکے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں . . .

متعلقہ خبریں