جاوید میانداد نے ڈراپ ان پچز کی مخالفت کردی،کراچی کو نظرانداز کرنے کا شکوہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سیریز کرانا خطرناک ہوتا ہے۔ مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 64 سالہ جاوید میانداد نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مشکلات تو آتی ہیں، مجھ سے پی سی بی نے کوچنگ کے لیے کوٸی رابطہ نہیں کیا، میں خود پی سی بی سے کبھی رابطہ نہیں کروں گا، ہم نے بھی پی سی بی میں کام کیا ہے، کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں، اسے اپنا نظام درست کرنے کی ضرورت ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ سرپرست کوٸی بھی ہو، پی سی بی انتظامیہ میں کھلاڑیوں کو لانا چاہیے، پاکستان میں ڈراپ ان پچ کی ضرورت نہیں، ہم بھی ان پچز پر کھیل کر ورلڈ کلاس کھلاڑی بنے، پاکستان میں ہر قسم کی پچ بنتی ہے، پنجاب میں کرکٹ ہو رہی ہے اور کراچی کو کوٸی نہیں پوچھ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے پہلے رابطہ تھا اب رابطہ نہیں، جو بھی حکومت میں آتا ہے، بڑی بڑی باتیں کرتا ہے، حکومت کو کھیلوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے، نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے، بابراعظم اور محمد رضوان کو پیغام ہے پرفارمنس کو بھول کر اگلے دن پر توجہ دیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago