کراچی، اومی کرون کے مفرور مریض کو تلاش کر لیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں اومی کرون سے متاثرہ مفرور مریض کو تلاش کر لیا گیا ہے . محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض نے اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے رابطہ کیا تھا .

محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ متاثرہ مریض کو سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے . واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس 17 دسمبر کو سامنے آیا تھا جس کی محکمہ صحت کے ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی جبکہ اومی کرون سے متاثرہ مذکورہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا تھا . محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا . یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو ہوئی تھی . رپورٹ کے مطابق متاثرہ 65 سالہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکی ہیں . . .

متعلقہ خبریں