خون سفید ہو گیا، گھریلو جھگڑے میں سفاک بیٹے کی فائرنگ سے پولیس افسر باپ جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ) والدین اپنی اولاد کو نازوں سے پال کر بڑھا کرتے ہیں، ان کی اچھی پرورش اور طبیعت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیتے اور ان کی چھوٹی سے چھوٹی خواہشات کو پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں لیکن اولاد جب جوان ہو جائے تو اکثر والدین کے احسانات کو فراموش کرتی ہے لیکن آج کل کے دور میں تو اولاد کو والدین کا نہ کوئی احساس ہے اور نہ ہی کوئی شرم لحاظ ، حال ہی میں پشاور میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا جس سے وہ ضعیف العمر گھر کے باہر ہی سسک سسک کر خالق حقیقی سے جا ملی . تاہم اب کراچی میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنے والد کی ہی سرکاری پستول سے پولیس افسر باپ کو قتل کر دیا .

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر ایک نوجوان نے اپنے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کی سرکاری پستول سے گولیاں مار کر قتل کیا اور واقعہ کے بعد فرار ہو گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اُمید ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو گا . پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی کے علاقہ کورنگی مہران ٹاؤن میں یہ واقعہ آج صبح 7 بجے پیش آیا . درخشاں تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے گزشتہ رات گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے کامران عباسی سے باز پرس کی تھی اور اسے کسی غلطی پر مارا پیٹا بھی تھا . پولیس نے بتایا کہ رات کو تو معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا لیکن صبح 7 بجے پولیس افسر کے بیٹے کامران عباسی نے باپ کو اسی کے پستول سے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا . ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق مقتول دیدارعباسی ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او خالد عباسی کا بھائی تھا . . .

متعلقہ خبریں