اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی 3 سال کی تباہ کاریوں کا الزام بھٹو اور شریف خاندان پر لگا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اپنی 3 سال کی تباہ کاریوں کا الزام بھٹو اور شریف خاندان پر لگا رہے ہیں، اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا بیانیہ اب بری طرح سے پٹ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے ملک کے مجموئی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا ہے، 3 سال میں 20.7 ٹرلین روپے کے قرضے لیکر آپ
دوسروں پر الزام ڈال رہے۔ انہوںنے کہ اکہ ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہو گئی ہے، کیا 3 سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی، بیروزگاری اور بحرانوں کے ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کب اپنی ذمہ داریاں قبول کرے گی؟ ،شاید ان کو ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ یہ حکومت میں ہیں، وزیراعظم کو لگتا ہے ان کے علاوہ سب سیاست میں کرپشن کرنے آئے ہیںلیکن ملک کی اکثریت سمجھتی ہے اس حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، اس بار انتخابات میں لوگ آپ سے آپ کی کارکردگی کا پوچھے گے، آپ دوسروں پر الزام لاگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…