امن و امان کی خراب صورتحال ٗ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں الیکشن ملتوی

پشاور(قدرت روزنامہ)امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بکا خیل میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی سیکرٹری ظفر اقبال سربراہی میں تشکیل دی ہے جو تحقیقات مکمل کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی۔کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء خرم شہزاد اور

ڈائریکٹر الیکشن خیبرپختونخوا خوشحال زادہ بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ جے یو آئی ف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کرنے اور عملے کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

8 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago