پشاور، الیکشن سے قبل بیلٹ پیپرز پر ٹھپے، خاتون پریزائیڈنگ افسر شوہر سمیت گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں لوگوں نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی میئر پشاور کے بیلٹ پیپرز پر مخصوص جماعت کے امیدوار کے حق میں ٹھپے لگانے پر الیکشن عملہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
الیکشن سے پہلے بیلٹ پیپرز باہر نکلنے کی اطلاعات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکن سکول کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید احتجاج و نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔پولیس نے خاتون پریزائیڈنگ افسر اور اس شوہر کو گرفتار کرکے مشتعل ہجوم سے بچالیا جبکہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کیلئے نیا عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ شام پشاور کے نیبرہوڈ کونسل 33 اور 34 کے سرکاری سکول میں بیلٹ پیپرز پر سٹیمپ لگا ئےجانے کی اطلاعات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے الیکشن عملہ کو ایک مخصوص جماعت کے امیدوار برائے میئر کے حق میں بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سینکڑوں کارکن اور میئر پشاور کی نشست کے امیدوار سکول کے باہر جمع ہوگئے۔
مشتعل مظاہرین نے اسکول کے اندر جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک لیا جس کے بعد مظاہرین نے شدید نعرہ بازی اور احتجاج شروع کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔دریں اثنا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے خاتون پریزائیڈنگ افسر اور اس کے شوہر کو گرفتار کرکے مشتعل ہجوم سے بچالیا ، ادھر پشاور کے علاقہ نیبر ہوڈ کونسل 43 میں مقامی عملہ کو اسی علاقہ میں تعینات کرنے کے خلاف سیاسی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ اور موٹر وے بلاک کردی ۔

Recent Posts

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

4 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

4 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

7 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

8 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

11 mins ago

80فیصد بجٹ کھانے والے ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں، سردار یا رمحمد رند

سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…

14 mins ago