پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کا انعقاد، اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں غیر معمولی کانفرنس اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگئی، پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کے منعقد ہونے کے موقع پر اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس کانفرنس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وزرائےخارجہ کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کررہےہیں۔کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، رکن

ممالک کے وزرائے خارجہ، مندوبین اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، پی فائیو، یورپی یونین اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ کانفرنس کا انعقادپاکستان کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے تاکہ وہاں کسی بھی انسانی بحران کو روکا جاسکے۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کا بنیادی مقصد مسلم امہ کی جانب سے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انسانی بنیادوں پر افغانستان کو امداد کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔وسیع تر تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد اس مقصد کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال محض ایک انسانی المیے کو جنم نہیں دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں خطے اور خطے سے باہر بھی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

7 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

20 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

39 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

49 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

57 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago