وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں ترمیم کا حکم، نکاح رجسٹرار کی تربیت بھی کی جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق اہم فیصلہ دے دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دیا۔
نکاح نامے میں اشیا کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح نامے میں نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کیلئے علیحدہ کالم بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں۔حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔جسٹس مرزا وقاص رئوف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

Recent Posts

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

5 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

13 mins ago

نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود…

22 mins ago

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

31 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

38 mins ago

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

50 mins ago