سعودی اقاموں کی تجدید بند کرنے کے حوالے سے خبروں کی وضاحت جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت افرادی قوت نے اقاموں کی تجدید کے حوالے سے خبروں کی وضاحت کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وزارت کی جانب سے اقاموں کی سالانہ تجدید کا عمل ختم کیے جانے کی خبروں پر وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ کارکنوں کے اقاموں کی تجدید کابینہ کے فیصلے کے مطابق جاری ہے ، سالانہ بنیاد پر بھی اقامہ کی تجدید کرائی جاسکتی ہے۔
اسی طرح سعودیہ کے محکمہ پاسپورٹ اور وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے سدایا کے تعاون سے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کیا گیا ہے ، جس کے تحت سعودی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے تمام فیسیں سہ ماہی وصول کی جا سکتی ہیں تاہم اس فیصلے میں گھریلو عملہ اور اس کیٹیگری کے کارکن شامل نہیں ہیں ، سہ ماہی تجدید کے تحت کفیلوں کے لیے اپنے کارکنوں کی حقیقی ضرورت کے تحت ان کی اقامہ تجدید کرانا ممکن ہوگا ۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے پر باقاعدہ عملدرآمد کے بعد اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے کفیلوں کو 3 ماہ ، 6 ماہ ، 9 ماہ اور 12 ماہ کے آپشن دیے جائیں گے ، یہ سہولت غیر ملکی مقیم کے اہل خانہ اور مرافقین کے اقاموں کی تجدید کے لیے بھی ہوگی ، اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابشر بزنس اور مقیم پورٹل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے مملکت میں کاروبار شروع کرنے کے لیے آسانی پیدا ہوگئی ، سعودی وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی آسانیوں کے بعد سعودی عرب میں کاروبار قائم کرنے کے لیے اب صرف تین اقدام درکار ہوں گے ، اس سے پہلے انویسٹرز کو کاروبار شروع کرنے کے لیے طویل کارروائی کرنا پڑتی تھی اور مملکت آئے بغیر ایسا کرنا تو جیسے ناممکن ہی تھا لیکن اب ایسے لوگ جو مملکت سے باہر رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے لائسنس کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے بعد یہ کام آسان ہو جائے گا ۔
اس ضمن میں سعودی وزارتِ سرمایہ کاری نے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تجارت کے تعاون سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کی مدد سے کاروباری لائسنس زیادہ تیزی سے جاری کیے جائیں گے ، اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کو سب سے پہلے وزارت خارجہ سے معاہدے کے لیے تصدیق کی درخواست کرنا ہو گی جس کے بعد وہ وزارت سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر کاروباری لائسنس کے لیے درخواست دیں گے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

4 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago