لاہور قلندرز کا کپتان کون؟ فرنچائز سرپرائز دینے کو تیار

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان کا فیصلہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کریں گے اور جلد سرپرائز دیں گے۔لاہور میں اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب کے موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بزنس کمیونٹی لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھے گی اور گزشتہ سیزنز کے مقابلے میں اس مرتبہ پی ایس ایل بڑی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس مرتبہ عاقب جاوید اینڈ کمپنی پی ایس ایل میں اچھا کرے گی، لاہور قلندرز کے کپتان کا فیصلہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کریں گے اور جلد سرپرائز دیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی صورتحال میں کھلاڑیوں کی تعداد 20 ہونا اچھی بات ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز کوبھی موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے اچھی مینجمنٹ کرنا ہوگی، مکمل ہوٹل بک کروائیں سب لوگ ایک جگہ رہیں۔

Recent Posts

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

10 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

33 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

57 mins ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

1 hour ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

2 hours ago