لاکھوں لوگوں کے پسندیدہ ترین 5 پاکستانی اداکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹی وی اور فلمی انڈسٹری بے شمار باصلاحیت اداکاروں اور اداکارہ سے بھری پڑی ہے جنہوں نے اپنے کام سے دیکھنے والوں کے دلوں میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہوئی ہے۔یہ ہیں پاکستان کے وہ پانچ سب سے خوبصورت اور اچھا معاوضہ لینے والے اداکار جنہوں نے ہٹ ڈرامے اور فلمیں کر کے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

احمد علی اکبر

پریزاد جیسا ہٹ ڈرامے کرنے والے احمد علی اکبر پاکستانی انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شامل ہیں، اپنے چیلنجنگ رول سے انہوں نے صرف عوام کا ہی نہیں بلکہ اپنے ساتھی اداکاروں کا بھی دل جیت لیا ہے۔
عہد وفاء، گذارش، یہ رہا دل، منکر اور پریزاد جیسے ہٹ ڈرامے احمد علی اکبر کے فنی کیریئر میں شامل ہیں۔

فواد افضل خان

فواد افضل خان ایک اداکار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، ماڈل اور گلوکار ہیں، فواد خان ایک فلم فیئر ایوارڈ، تین لکس اسٹائل ایوارڈز اور چھ ہم ایوارڈز سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد، بڑے پیمانے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے عصری اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔فواد خان ہم سفر، زندگی گلزار ہے، بے حد اور اشک جیسے ہٹ ڈرامہ سیریل دے چکے ہیں۔

بلال عباس خان

پاکستانی انڈسٹری کے مشہورومعروف اور ینگ اداکار بلال عباس خان جنہیں شائقین اور ناقدین کی طرف سے ان کی اداکاری کی صلاحیت کے لیے اکثر میڈیا میں “بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ” کا خطاب بھی دیا جاتا ہے۔بلال عباس خان قربان، بلہ، رنگریزہ اور پیار کے صدقے جیسے ہٹ پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

عثمان مختار

عثمان مختار پاکستانی انڈسٹری کے اداکار، ہدایت کار، اور سینماٹوگرافر ہیں، چونکہ ہم کہاں کے سچے تھے سے ہر کوئی اسود سے نفرت کرتا ہے ہمیں اچھا لگتا ہے کہ عثمان نے ولن کے کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔عثمان مختار انا، سبات اور ہم کہاں کے سچے تھے جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

علی رحمان خان

علی رحمان خان اردو فلموں، ٹیلی ویژن سیریز اور تھیٹر ڈراموں میں نظر آتے ہیں، علی رحمان خان نے دو ہم ایوارڈز جیتے ہیں اور انہیں اپنی اداکاری کی صلاحیت کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز میں دو بار نامزد بھی کیا گیا ہے۔

علی رحمان خان خاص، رشتے کچھ ادھورے سے، بےوفاہ جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 min ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

33 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

36 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

54 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

55 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

1 hour ago