عمران خان،علی امین گنڈاپور اور حواری خطے میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا کرکس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں؟وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال

مظفر آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود علی امین گنڈاپور کی آزادکشمیر میں تقریر سے واضح ہوگیا عمران خان،وزراء کی نظر میں آزادکشمیر کے آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں،عمران خان،علی امین گنڈاپور اور حواری خطے میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا کرکس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں؟، پی ٹی آئی کے اقتدار کے رسیا لوگوں کو واقعے پر شرم آنی چاہئے . ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پابندی کے باوجود آزادکشمیر آکر تقریر کرنے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان اور وزراء کی نظر میں آزادکشمیر کے آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں .

انہوں نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور آزادکشمیر کے قانون و ضابطے کو نہیں مانتے کل کو یہاں لوگ کہیں کہ ہم پاکستان کے قانون کو نہیں مانتے تو کیا کرینگے؟ . انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت،وزیراعظم اور وزراء کا ہماری ریاست کے آئین و قانون کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان علی امین گنڈاپور اور اس کے حواری خطے میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا کرکس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں؟ . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کے رسیا لوگوں کو واقعے پر شرم آنی چاہیے،پوری ریاست اس کے اداروں قانون و ضابطے کو داو پر لگادیا گیا . انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی سے علی امین گنڈا پور اور عمران خان کا منصوبہ ناکام بنائیں گے . انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ آزادکشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں سے واضح اکثریت سے جیت رہی ہے،پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ اس کا ثبوت ہے . انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر عمران خان کیلئے ترنوالہ ثابت نہیں ہوا،لوگوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں . انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگو یاد رکھنا 25جولائی کو ریاست کے تشخص آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والوں سے پرچی ہے ذریعے انتقام لینا ہے . . .

متعلقہ خبریں