ملک میں بجلی ایک بار پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی‘ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا . نجی ٹی وی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا ، جہاں نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا .

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، اس دوران بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی جہاں ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بننے والی بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی ، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی اس کے علاوہ نومبر میں 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی ہے . جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں