ملک میں بجلی ایک بار پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی‘ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا ، جہاں نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر

میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، اس دوران بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی جہاں ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بننے والی بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی ، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی اس کے علاوہ نومبر میں 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی ہے۔ جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

Recent Posts

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

11 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

16 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

29 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

39 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

58 mins ago

کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دیدیا گیا، پاور ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاور ڈویژن کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں…

59 mins ago