مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنایا ، عمران خان نے نواز شریف کے ہر منصوبے کو متنازعہ بنایا ، نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں تو چینی 130 روپے کلو نہیں تھی لیکن اس حکومت کے چینی، آٹا مہنگائی اسکینڈل پر کسی نے 3 سالوں میں کچھ نہیں بولا ، ان کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کے دروازے بھی بند ہیں، اسی لیے بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی منصوبہ پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی . خیال ہے کہ غیرملکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرپٹ عناصر کا تعلق اگر میری جماعت سے بھی ہوگا ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دولت سے مالا مال دو خاندانوں سے ہے، دو کرپٹ پارٹیوں کے راج میں تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے ، کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈرشپ کرپٹ ہوتی ہے،پاکستان کی بدحالی اور مسائل کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں ، دونوں خاندانوں نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا . انہوں نے کہا کہ جب ملک میں2 کرپٹ پارٹیوں کا راج ہوتو تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے ، ہم ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں ، چینی اسکینڈل پر حکومت نے ایکشن لیا ، کرپٹ عناصر کا تعلق میری ہی جماعت سے کیوں نہ ہو کارروائی ہونی چاہیے ، وزیروں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تو خود شفاف تحقیقات کروں گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 8 سال سے شریف فیملی فوبیا میں مبتلا ہیں ، عمران خان کے دل و دماغ میں سیاسی انتقام کی آگ بجھ ہی نہیں رہی . تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں ، اپنے کل کے انٹرویو میں بھی وزیراعظم نے یہی کیا ، ملک میں وزرائے خارجہ اور وفود آرہے تھے اور یہ شریف فیملی پر بات کر رہے تھے .
متعلقہ خبریں