عمران خان 8 سال سے شریف فیملی فوبیا میں مبتلا ہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 8 سال سے شریف فیملی فوبیا میں مبتلا ہیں ، عمران خان کے دل و دماغ میں سیاسی انتقام کی آگ بجھ ہی نہیں رہی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں ، اپنے کل کے انٹرویو میں بھی وزیراعظم نے یہی کیا ، ملک میں وزرائے خارجہ اور وفود آرہے تھے اور یہ شریف فیملی پر بات کر رہے تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنایا ، عمران خان نے نواز شریف کے ہر منصوبے کو متنازعہ بنایا ، نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں تو چینی 130 روپے کلو نہیں تھی لیکن اس حکومت کے چینی، آٹا مہنگائی اسکینڈل پر کسی نے 3 سالوں میں کچھ نہیں بولا ، ان کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کے دروازے بھی بند ہیں، اسی لیے بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی منصوبہ پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔
خیال ہے کہ غیرملکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرپٹ عناصر کا تعلق اگر میری جماعت سے بھی ہوگا ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دولت سے مالا مال دو خاندانوں سے ہے، دو کرپٹ پارٹیوں کے راج میں تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے ، کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈرشپ کرپٹ ہوتی ہے،پاکستان کی بدحالی اور مسائل کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں ، دونوں خاندانوں نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ملک میں2 کرپٹ پارٹیوں کا راج ہوتو تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے ، ہم ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں ، چینی اسکینڈل پر حکومت نے ایکشن لیا ، کرپٹ عناصر کا تعلق میری ہی جماعت سے کیوں نہ ہو کارروائی ہونی چاہیے ، وزیروں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تو خود شفاف تحقیقات کروں گا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago