کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں میں نئی گہرائیوں میں ڈوب گئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ڈی آئی خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک روز قبل قتل کر دیا گیا، ان کے خاندان کے افراد نے پی ٹی آئی کے وزیر پر پہلے رشوت لینے کی کوشش کرنے کے بعد قتل کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہاکہ پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکن پولنگ سے ایک رات پہلے بیلٹ پیپرز پر مہر لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، سارا دن پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کی خبریں آتی رہیں جس میں خواتین سمیت پولنگ عملے پر حملہ کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ یہ ایک انتہائی غیر مقبول حکومت نظر آتی ہے، وہ تشدد اور دھاندلی کا سہارا لے کر عوام کے انتخاب کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ای سی پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف کارروائی کرے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔
چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم پختونخوا کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ہتھکنڈوں سے نہ گھبرائیں، بڑی تعداد میں نکلیں اور اپنے ووٹوں سے پی ٹی آئی کو شکست دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کے تمام کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ پارٹی الیکشن سیل یا براہ راست ای سی پی کو دیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…