’’اتحاد کا مظاہرہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘ آفاق احمد کی گل پلازہ کے متاثرین سے گفتگو

کراچی ( قدرت روزنامہ) مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ پہنچ گئے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر آفاق احمد نے آتشزدگی سے متاثر ہونیوالے گل پلازہ کے تاجروں سے ملاقات کی اور اس سانحے پر اظہار افسوس کیا۔
سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے کہا’’ حکومت سندھ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ تاجروں اور متاثرین اتحاد کا مظاہرہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘۔
