اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پاکستان میں مختلف ملکوں سے 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔ اس طرح رواں برس موبائل فونز کی درآمدات میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
موبائل فون کی ماہانہ درآمدات کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صرف نومبر کے مہینے میں 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے، جب کہ گزشتہ سال نومبر میں 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون منگوائے گئے تھے، اس طرح رواں سال نومبر کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد سے زائد مالیت کے موبائل فون منگوائے گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ اشیا کی مجموعی درآمدات کا حجم ایک ارب 13 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا جبب کہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں اس کا حجم 89 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز سے زائد تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…