ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ فل سمنز کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر راجر ہارپر کی مدت ملازمت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے لیکن کرکٹ بورڈ ان کے معاہدے میں توسیع نہیں چاہتا۔
راجر ہارپر کے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو عبوری طور پر چیف سلیکٹر کی بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ فل سمنز مختلف فارمیٹ کے کپتانوں کے ساتھ مل کر ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔
ویسٹ انڈیز میں راجر ہارپر پر سلیکشن کے حوالے سے کافی تنقید کی جارہی ہے، ان کے دور میں ویسٹ انڈیز 16 میں 5 ٹیسٹ، 21 ون ڈے مقابلوں میں سے 12 جب کہ 39 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 14 میں ہی کامیاب ہوپائی ہے۔
اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی انتہائی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بھی راجر ہارپر کو ہی ٹھہرایا جارہا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو شامل نہیں کیا گیا تھا حالانکہ وہ اس سے قبل ہی وقت پہلے ہونے والے آئی پی ایل میں کامیاب ترین بولر تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

1 hour ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

2 hours ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

3 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

3 hours ago