اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے جن میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلالیا، اجلاس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا اس کے علاوہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے بیوروکریٹس کے خلاف
کارروائی پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے، وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…