بلوچستان،2021 کے پی ایس ڈی پی میں سال 2010 کے منصوبے شامل ہونے کاانکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سال 2021 کے پی ایس ڈی پی میں سال 2010 کے منصوبے شامل ہونے کاانکشاف ریٹس کی تبدیلی کے باوجود تاحال پرانی قیمتوں پر فنڈز کی اجرا جاری نیب بلوچستان نے بھی اپنے تحفظات کااظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کی پی ایس ڈی پی برائے سال2020-21 میں سال 2009اور 2010کے منصوبوں کے شامل ہیں جس میں 5کلومیٹر سے لیکر 10کلومیٹر تک کی شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں جنہیں کرپشن کو دوام دینے کیلئے 200کلومیٹر ظاہر کیاگیاہے پی ایس ڈی پی میں ہر سال مذکورہ منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ٹھیکیدار آج بھی ان منصوبوں پر سال 2010 کے ریٹس کے مطابق کام کررہے ہیں جس کے دو وجوہات ہوسکتے ہیں یا تو غیر معیاری کام ہوگا یا پھر کام ہوگا ہی نہیں اس کے باوجود حکومت سے ترقیاتی مد میں فنڈز حاصل کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ژوب،قلعہ سیف اللہ اورکوئٹہ میں ایسے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں جس پر کام نہیں ہوا تھا لیکن اس کے فنڈز استعمال کرلئے گئے تھے ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے بھی اس ضمن میں اپنے تحفظات کااظہار کیاہے اور صوبائی حکومت سے رابطہ کیاہے تاکہ ان منصوبوں سے متعلق نہ صرف تحقیقات کی جاسکیں بلکہ ان منصوبوں پر فنڈز کے اجرا کو فی الفور روکاجائے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago