(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گزشتہ روز گیس کے دھماکے سے قبل تباہ ہونے والے نجی بینک کی برانچ کے اندرونی مناظر پر مشتمل سی سی ٹی وی فوٹیج ’جنگ‘ کو موصول ہوئی ہے۔
مختلف کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی بینک کی شاندار عمارت میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔
ہفتے کو بینکوں کی ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے اس برانچ میں معمول سے کم رش نظر آرہا ہے۔
سیکیورٹی گارڈز بھی چوکس انداز میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق برانچ کے اندر دھماکے سے تباہی کے مناظر کے حصول کے دوران دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نجی بینک کے باہر موٹر سائیکل پر لوگ آتے جاتے نظر آ رہے ہیں جبکہ برانچ کے اندر کاؤنٹر اور آفیسرز کے کیبنز میں بھی اکا دکا لوگ آ جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے گیس لیکیج دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کو نالے سے نکالا گیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔
ملنے والی لاشوں میں سے 1 کی شناخت سردار میر کے نام سے ہوئی ہے جو بینک میں چیف کیشیئر تھا، دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی، واقعے کا مقدمہ سائٹ بی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کر رہے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم دھماکے کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرتے ہوئے جائزہ لے گی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…