وزیراعلیٰ مریم نواز کی دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیو کرنے کی اپیل

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیوکرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دھند میں سفر کے دوران احتیاط برتیں اور گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں۔ حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے اپنی قیمتی جان کی حفاظت یقینی بنائیں۔ احتیاط کرکے لیٹ پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔

WhatsApp
Get Alert