(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے شبلی فراز حملے میں محفوظ رہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہے جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراؤ ہوا ہے، ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب
واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں وفاقی وزیر شبلی فراز محفوظ رہے جبکہ اُن کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُن کی گاڑی پر حملہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شبلی فرازکا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ میں محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہوا ہے، جسے علاج کے لیے پشاور منتقل کر رہے ہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…