دیپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ’83‘ دیکھ کر روئی تھیں، کبیر خان

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کبیر خان نے انشاف کیا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ’83‘ دیکھ کر روئی تھیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکبیر خان نے بتایا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ’83‘ دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں تھیں اور پہلی بار فلم دیکھنے کے بعددیپیکا نے انہیں کال کی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ’انہیں لگا تھا کہ دیپیکا نے انہیں غلطی سے کال کردی ہےکیونکہ وہ کال اُٹھانے کے بعد دیپیکا کو ہیلو کہہ رہے تھے تو سامنے سے کوئی جوب نہیں آرہا تھا بلکہ خاموشی تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’پھر اچانک دیپیکا بولیں کہ وہ بول نہیں پا رہی تھیں، دم گھٹ رہا تھا‘۔

کبیر خان نے بتایا کہ’ دیپیکا نے کہا کہ وہ معذرت چاہتی ہیں، وہ بہت زیادہ خوش ہیں اور کچھ بھی بولنے کے قابل نہیں ہیں‘۔

کبیر خان نے بتایا کہ ’ انہوں نے دیپیکا سے کہا کہ انہیں مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ دیپیکا کی کہی ہوئی ایک لائن سمجھ گئے تھے کہ وہ فلم کے بارے میں کیسا محسوس کر رہی ہیں‘۔

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ کو جدہ میں زبردست داد موصول

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Recent Posts

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

18 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

19 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

32 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

34 mins ago

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

41 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

1 hour ago