پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہوچکی، بلاول بھٹو

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہوچکی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت پر قتل ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے پکڑے گئے، پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے توڑ پھوڑ اور عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں۔

اے این پی امیدوار کا PTI الیکشن انچارج پر دھاندلی کا الزام

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ حرکتیں ایک غیر مقبول حکومت کی غماز ہیں، تشدد اور دھاندلی سے پی ٹی آئی عوام کے انتخاب کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کیخلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور اپنے ووٹ سے پی ٹی آئی کو شکست دیں، جیالے انتخابی خلاف ورزیوں کو پارٹی الیکشن سیل یا براہ راست الیکشن کمیشن میں رپورٹ کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

52 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago