واٹس ایپ کا زبردست چیٹ فیچر متعارف۔۔۔جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں، جانیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مختلف سہولیات متعارف
کرائی گئی ہیں، جن میں سے چند سے لوگ ناواقف ہیں۔پیغام رسانی کے لیے استعمال موبائل ایپلی کیشن کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں دن بھر میں دوستوں کی جانب سے سیکڑوں پیغامات موصول ہوتے ہیں۔میسجز کی بھرمار کی وجہ سے صارفین بعض اوقات اہم ترین پیغام کو نظر انداز کردیتے ہیں یا کوئی ایسا پیغام جسے وہ دوبارہ پڑھنا چاہیں تو پڑھ نہیں پاتے۔مگر اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم آپ کو بتارہے ہیں واٹس ایپ کے ایسے فیچر کے بارے میں، جس کے استعمال سے آپ اہم ترین یا ضروری پیغامات کو ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں اور پھر انہیں ایک کلک پر باآسانی پڑھ سکتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ صارف کو پیغامات ادھر ، اُدھر تلاش نہیں کرنا ہوں گے۔ویسے تو واٹس ایپ نے میسجز تلاش کرنے کے لیے سرچ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہوئی ہے، مگر بعض اوقات یہ سر کا درد بن جاتی ہے کیونکہ اگر آپ کوئی بھی ایک لفظ سرچ بار میں تحریر کریں گے تو اُس سے ملتے جلتے پیغامات ظاہر ہونے لگیں گے۔فیچر کیا ہے اور اس کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو بہت زیادہ پیغامات کی وجہ سے ضروری پیغام کو تلاش نہیں کرپاتے وہ اسٹارڈ میسج کا آپشن استعمال کر کے اپنی پریشانی دور کرسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہےکہ کسی بھی دوست یا گروپ پر بھیجے گئے پیغام کو کلک کر کے رکھنا ہے، جس کے بعد اوپر ایک اسٹار کا آپشن ہوگا، اگر آپ اس کو دبا دیں گے تو میسج اسٹارڈ باکس میں جمع ہوجائے گا۔ اس فیچر کو آپ بک مارک بھی سمجھ سکتے ہیں۔میسجز تلاش کرنے کا طریقہ:واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیدھے ہاتھ پر اوپر کی جانب تین نقطے نظر آئیں گے، جن پر آپ کلک کریں گے تو چوتھے نمبر پر سیٹنگز سے پہلے اسٹارڈ میسجز کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے بک مارک کیے گئے پیغامات تک پہنچ جائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ایسے پیغامات کو اگر کلک کر کے رکھیں گے تو یہ ان اسٹارڈ ہوکر عام پیغامات میں شامل ہوجائیں گے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

48 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago