انہوں نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مفت آ صاحب آپ تو بل بتوڑی کے وہ جن ہیں جنہوں نے بچوں کو لوٹا ہے، بچوں کی ٹافیاں اتنی مہنگی کی ہیں کے آپکی کمپنی صرف بچوں کو لوٹ کر ہر سال اربوں روپے منافع کما رہی ہے، آپ کا تو وہ حال ہے؛ مجھے کام بتاو میں کس کو کھاوں،بڑا بزنس مین بنا پھرتا ہے جو بچوں کو لوٹتا ہے‘ . معاون خصوصی نےکہاکہ مسلم لیگ ن اور ان کے حواری او آئی سی پر بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ کشمیر ایجنڈے پر ہے یا نہیں؟آپکو شرم آنی چاہئے، آپکے لیڈر نے کشمیری قیادت کو نظرانداز کر کے مودی،جندال کو گلے لگایا،یہ کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے ،اس پر تو گندی سیاست سے اجتناب کریں،ایک گھر تو ڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل
نے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں تشدد اور عدم برداشت کا کلچر پروموٹ کرنے والے نامراد اور بے توقیر ہوں گے،ن لیگی رہنما ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل صاحب کرنٹ اکاونٹ کم کرنے کے مشورے دے رہے ہیں،چلیں آپ نے مانا تو صحیح کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ برا ہوتا ہے،وہ بتانا تھا کہ مفتاح اسماعیل صاحب 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے جو آج دس بارہ ارب ڈالر کی رینج میں ہے،بے شرمی کی اگر کوئی انتہا ہو تو بتا دیجئے گا . تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کی گاڑی پر پتھراو ایک شرمناک اور افسوسناک واقعہ ہے، سیاست میں تشدد اور عدم برداشت کا کلچر پروموٹ کرنے والے نامراد اور بے توقیر ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پرامن سیاست پر یقین رکھتی ہے .
متعلقہ خبریں