بے شرمی کی اگر کوئی انتہا ہو تو بتا دیجئے گا “شہباز گل نے مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل
نے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں تشدد اور عدم برداشت کا کلچر پروموٹ کرنے والے نامراد اور بے توقیر ہوں گے،ن لیگی رہنما ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل صاحب کرنٹ اکاونٹ کم کرنے کے مشورے دے رہے ہیں،چلیں آپ نے مانا تو صحیح کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ برا ہوتا ہے،وہ بتانا تھا کہ مفتاح اسماعیل صاحب 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے جو آج دس بارہ ارب ڈالر کی رینج میں ہے،بے شرمی کی اگر کوئی انتہا ہو تو بتا دیجئے گا ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کی گاڑی پر پتھراو ایک شرمناک اور افسوسناک واقعہ ہے، سیاست میں تشدد اور عدم برداشت کا کلچر پروموٹ کرنے والے نامراد اور بے توقیر ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پرامن سیاست پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مفت آ صاحب آپ تو بل بتوڑی کے وہ جن ہیں جنہوں نے بچوں کو لوٹا ہے، بچوں کی ٹافیاں اتنی مہنگی کی ہیں کے آپکی کمپنی صرف بچوں کو لوٹ کر ہر سال اربوں روپے منافع کما رہی ہے، آپ کا تو وہ حال ہے؛ مجھے کام بتاو میں کس کو کھاوں،بڑا بزنس مین بنا پھرتا ہے جو بچوں کو لوٹتا ہے‘۔معاون خصوصی نےکہاکہ مسلم لیگ ن اور ان کے حواری او آئی سی پر بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ کشمیر ایجنڈے پر ہے یا نہیں؟آپکو شرم آنی چاہئے، آپکے لیڈر نے کشمیری قیادت کو نظرانداز کر کے مودی،جندال کو گلے لگایا،یہ کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے ،اس پر تو گندی سیاست سے اجتناب کریں،ایک گھر تو ڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

48 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago