گھروں کی چھتوں پر جانور پالنا اور کرین سے اتارنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) گھروں کی چھتوں پر جانور پالنا اور کرين سے اتارنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے کراچی میں گھروں کی چھتوں پر قربانی کے لیے جانور پالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کرین سے جانوروں کو اتارنے کے عمل کو بھی غیرقانونی قرار دے ديا گیا۔ اس ضمن میں کشمنر کراچی کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ قربانی کے جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ، جانوروں کواذیت دینا 1990ء کے قانون کے تحت جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ، چھت پرپالے گئے قربانی کے جانورکرین سے اتارتے ہوئے اکثر و بیشترجانور زخمی ہوجاتے ہیں یا کرین سے اتارتے ہوئے اونچائی سے زمین پرگر کر مر بھی جاتے ہیں۔

دوسری طرف عید الاضحیٰ پر ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خشہ ظاہر کردیا گیا ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کردیا ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے عید الاضحیٰ پر’کانگو وائرس‘ کا الرٹ جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے منڈیوں میں خصوی اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی ، منڈیوں میں تمام جانوروں کو لائیو اسٹاک جانوروں کی مانیٹرنگ کرے گا ، قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے تسلی کریں اس پر چیچڑ نہ ہوں ، محکمہ لائیو اسٹاک کے مشوے سے کرم کش ادویات ادویات کا استعمال کیا جائے۔
علاوہ ازیں عالمی وباء کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا الرٹ جاری کردیا گیا، ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو پورے پنجاب میں ہدایات جاری کردی گئیں ، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاہور میں کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاوَن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہمیں کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، چوتھی لہر سے بچنے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، کچھ دنوں سے کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ صرف بروقت ویکسی نیشن ہے، شہری بغیر ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں ،پر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں ، شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں جب کہ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

3 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

3 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

3 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

4 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

4 hours ago