جلتی ہوئی عمارت کی پانچویں منزل سے لڑکوں نے اپنی جان کیسے بچائی؟ سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکی شہر نیویارک میں آتشزدگی کا شکار عمارت سے 2 نوجوان لڑکوں نے
پائپ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں، دونوں لڑکے معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع اس عمارت میں الیکٹرک بائیک کی بیٹریز کی وجہ سے آگ بھڑکی۔نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آتشزدگی سے 1 شخص ہلاک جبکہ 1 خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جلتی ہوئی منزل پر 2 لڑکے بھی پھنس گئے جو اپنی جان بچاتے ہوئے زخمی ہوئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا پانچویں منزل کی کھڑکی سے لٹک رہا ہے، مذکورہ فلور پر گہرا سیاہ دھواں پھیلا ہوا ہے۔لڑکا برابر میں موجود پائپ تک پہنچ جاتا ہے اور اسی دوران دوسرا لڑکا کھڑکی تک آتا ہے۔ اسی دوران کھڑکی میں آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔دونوں لڑکے پائپ کے ذریعے پھسلتے ہوئے نیچے تک آتے ہیں جہاں ریسکیو عملہ فوری طور پر انہیں اپنی نگرانی میں لے لیتا ہے۔پائپ سے نیچے اترنے کی وجہ دونوں لڑکے معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago