ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ تقاریب سے جہاں
ایک طرف مملکت کا پوری دنیا کے سامنے ایک نیا اور ماڈرن چہرہ سامنے آ رہا ہے وہیں مسلمانوں کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس میں اس حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔ ایسے میں ایک سعودی شہری کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جو کہ اس موجودہ صورتحال پر پریشان ہے۔معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شہری اضطراب کا شکار ہے اور پریشانی کے عالم میں قرآن اور احادیث کے حوالہ جات دے کر کہتا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہونے والی ان خرافات سے پریشان ہے۔اس سعودی شہری نے کہا کہ یہ واقعات حرمین شریفین کے قریب منکرات میں سے ہیں۔ اس شہری نے جدہ کے ساحل پر ہونے والے کنسرٹ اور تقاریب کو فحاشی کہا اور ریاض سیزن سے متعلق کہا کہ یہ اللہ کا غضب ہے۔ اس شخص نے کہا کہ ناچ گانا اور رقص بے حیائی ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والے عرب شہری نے مزید کہا کہ میں مملکت سے محبت رکھتا ہوں، مجھے اپنے دین سے اور سعودی عوام سے محبت ہے۔ اس نے کہا کہ جو علما70برس کی عمر تک پہنچ چکے ہیں وہ کس چیز کے انتظار میں ہیں؟ کیونکہ جب ہم چھوٹے تھے تو یہی علما کہتے تھے کہ یہ سب حرام ہے تو اب یہ لوگ کیوں اس پر بات نہیں کرتے؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…