حریم شاہ کی اپنے شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیو وائرل، صارفین آگ بگولہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اپنے شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیو وائرل ہوگئی . اداکارہ حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے .

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کے شوہر انہیں بوسہ دے رہے ہیں . انسٹاگرام پر حریم شاہ کی جانب سے غیر مناسب شئیر کی جانے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ اور ان کے شوہر پر شدید تنقید کر رہے ہیں . ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی حریم شاہ نے ان کے ساتھ ایک سیلفی سوشل میڈیا پر شیئرکی تھی . پیپلز پارٹی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی . انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیو حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا جس میں دونوں ہی بے حد خوش نظر آرہے تھے . انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں . واضح رہے کہ اداکارہ حریما شاہ انسٹاگرام پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں