او آئی سی اجلاس: افغانستان کی امداد کے لیے مالیاتی تعاون ٹرسٹ کی منظوری

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کی فوری امداد کے لیے انتہائی اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے . اسلامی تعاون تنظیم نے افغانستان کی امداد کے لیے او آئی سی ٹرسٹ برائے مالیاتی تعاون کی منظوری دے دی .

ذرائع کے مطابق ٹرسٹ فنڈ کی تجویز پاکستان نے وزرائے خارجہ کی دوسری اجلاس میں پیش کی، جس کو منظور کر لیا گیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرسٹ میں او آئی سی رکن ممالک مالیاتی حصہ ڈالیں گے . او آئی سی ٹرسٹ فنڈ کو قرارداد کی شکل میں منظور کیا گیا ہے . خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کی نشست خالی رکھی گئی تھی . افغانستان کی خالی نشست پر افغانستان کے سابق دور حکومت کا پرچم رکھا گیا تھا، اجلاس میں شریک ممالک کے لیے مخصوص نشستوں پر ان کے جھنڈے رکھے گئے تھے، جبکہ افغانستان کے لیے مخصوص نشست خالی تھی . او آئی سی اجلاس میں افغان عبوری حکومت کے وفد کو ایک اور نشست پر بٹھایا گیا تھا جو افغانستان کی مخصوص نشست کے عقب میں تھی . افغان عبوری حکومت کے وفد کی نشست پر کوئی جھنڈا نہیں تھا . او آئی سی اجلاس میں شام کی نشست بھی خالی رہی، شام کی نشست او آئی سی کی جانب سے شام کی رکنیت کی معطلی کے باعث خالی رہی . . .

متعلقہ خبریں