او آئی سی اجلاس: افغانستان کی امداد کے لیے مالیاتی تعاون ٹرسٹ کی منظوری

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کی فوری امداد کے لیے انتہائی اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے افغانستان کی امداد کے لیے او آئی سی ٹرسٹ برائے مالیاتی تعاون کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ٹرسٹ فنڈ کی تجویز پاکستان نے وزرائے خارجہ کی دوسری اجلاس میں پیش کی، جس کو منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرسٹ میں او آئی سی رکن ممالک مالیاتی حصہ ڈالیں گے۔ او آئی سی ٹرسٹ فنڈ کو قرارداد کی شکل میں منظور کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کی نشست خالی رکھی گئی تھی۔

افغانستان کی خالی نشست پر افغانستان کے سابق دور حکومت کا پرچم رکھا گیا تھا، اجلاس میں شریک ممالک کے لیے مخصوص نشستوں پر ان کے جھنڈے رکھے گئے تھے، جبکہ افغانستان کے لیے مخصوص نشست خالی تھی۔

او آئی سی اجلاس میں افغان عبوری حکومت کے وفد کو ایک اور نشست پر بٹھایا گیا تھا جو افغانستان کی مخصوص نشست کے عقب میں تھی۔ افغان عبوری حکومت کے وفد کی نشست پر کوئی جھنڈا نہیں تھا۔

او آئی سی اجلاس میں شام کی نشست بھی خالی رہی، شام کی نشست او آئی سی کی جانب سے شام کی رکنیت کی معطلی کے باعث خالی رہی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

50 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

54 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 hour ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

1 hour ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago