بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو عائشہ عمر نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا البتہ کمنٹس میں ایک صارف کی جانب سے ان کے ڈانس سے متعلق سوال کیا گیا جو اداکارہ کو ناگوار گزرا اور انہوں نے جواب میں کھری کھری سنادی . خاتون صارف نے عائشہ عمر کا نام لیے بغیر لکھا ’’ وہ کسی بھی شادی میں ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں‘‘ . جس پر عائشہ عمر نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے جواب دیا ’’ وہ ہر کسی کی شادی میں ڈانس نہیں کرتی بلکہ صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی شادیوں میں ڈانس کرتی ہے جب کہ یہ ڈانس بھی ایک دوست کی شادی میں ہی کیا گیا تھا جو پیسوں کے عوض نہیں تھا بلکہ صرف تفریح کے لیے کیا گیا تھا اور ایسے ڈانس کا وہ ایک پیسہ بھی نہیں لیتی‘‘ . اداکارہ نے لکھا کہ ہم لوگ بھی آپ سب لوگوں کی طرح عام سی زندگی گزارتے ہیں اور اپنے کام کے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر آپ ہی لوگوں کی طرح اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی شادیوں پر ڈانس کرتے ہیں ، یہ ہمارے لیے آسان ہیں ہوتا لیکن ہم کسی نہ کسی طرح انتظام کرلیتے ہیں . ماڈل عائشہ عمر نے مزید لکھا ’’دوستوں سب کچھ پیسوں کے لیے نہیں کیا جاتا، کچھ چیزیں اپنی روح کو مطمئن کرنے کے لیے بھی ہوتی ہیں ، اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنا میری روح کی غذا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)اداکارہ عائشہ عمر نے بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو پر تنقید کرنے والے کو کرارا جواب دے دیا .
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ وماڈل عائشہ عمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک تقریب کے دوران وہ بالی ووڈ کے مشہور ترین گانے ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کے نشتر برسائے .
متعلقہ خبریں