تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ پھر الجھ گیا۔۔نیا نوٹی فکیشن جاری۔۔طلبا پریشان

(قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ پھر الجھ گیا، اسکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول دوبارہ مرتب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر بروز پیر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ این سی او سی نے تین جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایات دی ہیں۔ اب محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں چھٹیاں 20 دسمبر سے دینے کے بجائے تین جنوری سے کرنے کی بات کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو ازسرنو مرتب کیا جائے،3 جنوری سے سردیوں کی چھٹیاں شروع کی جائیں۔ محکمہ داخلہ نے اپنی سفارشات این سی او سی کی ہدایت کے مطابق محکمہ اسکولز، کالجز اور جامعات کو ارسال کردی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے سردی کی تعطیلات پر محکمہ داخلہ سندھ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں، سندھ میں سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے یکم جنوری ہی تعطیلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اپنے شیڈول کے تحت چھٹیاں کررہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے تعطیلات کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر طول دیا جارہا ہے، صوبائی معاملے پر وفاق کی مداخلت غیر ضروری ہے، وفاقی وزارت تعلیم غیر سنجیدہ اور قوت فیصلہ سے محروم ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ سردیوں کی تعطیلات ہر سال کا معاملہ ہے، کیا صوبے اس قابل نہیں کہ وہ خود اس کو طے کرسکیں؟ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر تعطیلات طے کرچکی ہیں، وزیر تعلیم سندھ کسی دوسرے نوٹی فکیشن کو جاری ہونے سے رکوائیں، اسکولز، والدین اور اساتذہ اپنے پروگرام ترتیب دے چکے ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

47 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

52 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 hour ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

1 hour ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago