غازی آباد(قدرت روزنامہ) اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نکاح کی تقریب سے عین قبل دلہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی روپے(23 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے ۔
رپورٹس کے مطابق دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ بھارتی روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے لیکن دلہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔
دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آ گیا اور انہوں نے دلہا کو مارا پیٹنا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2 ،3 بار شادی ہو چکی ہے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel