(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت کی جانب سے حجر اسود کو عملی طور پر ہاتھ لگانے کے لیے وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عملی طور پر حجر اسود کو ہاتھ لگانے کے لیے وی آر ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا جس کا آغاز سابق امام کعبہ اور صدر برائے مسجد نبویﷺ امور شیخ عبدالرحمٰن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تاریخ میں پہلی بار، سعودی حکام کی جانب سے حجرِ اسود کی انتہائی واضح قریبی تصاویر حاصل کی گئی تھیں۔
سعودی مشیر برائےاطلاعات و نشریات کے مطابق حجراسود کی تصاویر لینے کے لیے 49000 میگا پکسل کیمرے کا استعمال کیا گیا۔ یہ تصاویر 7 گھنٹے کے اندر حاصل کی گئیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چونکہ حجر اسود جنت کا ٹکڑا ہے اور پہلی مرتبہ ہائی ریزولوشن تصویریں عکاسی کرتی ہیں کہ جنت کتنی حسین اور خوبصورت ہوگی؟
حجرِ اسود خانہ کعبہ کے مشرقی کونے میں واقع ہے اور اسے چاندی کے غلاف میں رکھا گیا ہے،یہ آٹھ چھوٹی چٹانوں پر مشتمل ہے جنہیں عربی زبان کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ ڈھالا گیا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…