واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ دنیا کی سب سےمقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے،   پیغام  رسانی کے لئےاستعمال  کی  جانے  والی  دنیا  کی مقبول  ترین ایپ نے صاررفین کی ایک اور بڑی پریشانی کو ختم کردیا، ایک ایسا زبردست فیچر جس سے صارفین اپنے ضروری پیغامات محفوظ کرسکتے ہیں اور جب چاہیں ان کو پڑھ سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں مختلف اپیس متعارف کرائی جارہی ہیں جن ذریعے صارفین اپنی مشکلات کو حل کررہے ہیں، واٹس ایپ کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے کہ کیونکہ پیغامات رسانی کے لئے اس سے موثر اور مفید ایپ صارفین کے نزدیک نہیں،واٹس ایپ کی جانب سے  صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مختلف سہولیات متعارف جارہی ہیں، ایک ایسا ہی فیچر جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔

صارفین ایک دوسرے کو دن میں بے شمار پیغامات بھیجتے ہیں جس کے باعث کچھ کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ان ضروری پیغامات کو پڑھ سکیں اور بعض اوقات ان کو نظر انداز بھی کردیا جاتا ہے اور ڈیلیٹ کئے پیغامات کر دوبارہ پڑھ بھی نہیں سکتے،مگر اس کا حل بھی واٹس ایپ نے بتاتے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔

جس کے ذریعےواٹس ایپ کےضروری پیغامات کو ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں اور پھر انہیں ایک کلک پر باآسانی پڑھ سکتے ہیں اور نہ پیغامات کو تلاش کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ یہ ادھر ہی محفوظ رہتے ہیں

واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو بہت زیادہ پیغامات کی وجہ سے ضروری پیغام کو تلاش نہیں کرپاتے وہ سٹارڈ میسج کا آپشن استعمال کر کے اپنی پریشانی دور کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کیسے کرنا؟ اس کے لئے  کسی بھی  پیغام کو کلک کر کے رکھنا ہے، جس کے بعد اوپر ایک سٹار کا آپشن ہوگا، اگر آپ اس کو دبا دیں گے تو میسج سٹارڈ باکس میں جمع ہوجائے گا۔

واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیدھے ہاتھ پر اوپر کی جانب تین نقطے نظر آئیں گے، جن پر آپ کلک کریں گے تو چوتھے نمبر پر سیٹنگز سے پہلے سٹارڈ میسجز کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے بک مارک کیے گئے پیغامات تک پہنچ جائیں گے۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

19 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

21 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

23 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

37 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago