“حملہ آوروں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، فائرنگ ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھی” شبلی فراز نے ساری حقیقت بیان کردی

پشاور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کیا، انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی۔

مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ گفتگو میں شبلی فراز نے خود پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بتایا کہ وہ کوہاٹ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے گئے تھے، جب واپس پشاور آ رہے تھے تو ان پر 40 سے 50 لوگوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کا حلیہ مختلف قسم کا تھا اور انہوں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی ۔ یقین نہیں آ  رہا کہ کیسے نکل کر پشاور پہنچے۔

خیال رہے کہ شبلی فراز پر شام چھ بجے درہ آدم خیل میں حملہ ہوا تھا۔  وفاقی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا تھا۔ شبلی فراز پر حملے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوا  ۔

Recent Posts

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

4 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

10 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

22 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

46 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

56 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

1 hour ago