پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بڑے نام ق لیگ میں شامل ہو گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بڑے نام ق لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری چوہدری وارث ندیم وڑائچ ایڈوکیٹ،یو سی بھابھرا سے ن لیگ کے چئیرمین چوہدری آصف رانجھا اور سابق چئیرمین چوہدری محمد باطن رانجھا نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے۔بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے۔بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی۔پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کولیشن شاندار تھی۔سیاسی طور پر آصف زرداری سب کو ساتھ لے کر تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل قصور کے سیاسی رہنما رانا ممتاز نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
چوہدری پرویز الہیٰ اپوزیشن کے مختلف امیدواروں سے رابطے میں ہیں۔اسی سلسلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے قصور سے آزاد امیدوار رانا ممتاز سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ فوج غیر جانبدار ادارہ ہے ،سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔یہ وقت سیاست کا نہیں عوامی خدمات کا ہے۔ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے۔اس سے قبل جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح منظور بلوچ رندنے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سابق لیگی ایم پی اے نے کہا کہ محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago