بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ، سماعت 29دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی، ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی، فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی، جب کہ 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔

Recent Posts

نومنتخب امریکی صدر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب، ڈونلڈٹرمپ کس ملک کے نشانے پرتھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی…

3 mins ago

حکومت کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے اب کیا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 2 بار…

9 mins ago

سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس: عالمی سطح پر مملکت کی پہچان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس نے مملکت سعودی عرب…

15 mins ago

صوابی جلسہ: علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سے کیا حلف لیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صوابی میں ہونے والا جلسہ…

23 mins ago

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر آپ کے لیے کیا آسانیاں پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے ایپل صارفین کے لیے ایک نیا ’ڈرافٹ فیچر‘ لانچ…

39 mins ago

قطر سے 5 ایل این جی کارگوز کی پاکستان آمد کیوں ملتوی ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قطر نے ملک کی درخواست کے جواب میں 2025 سے 2026 تک…

46 mins ago