ملک کے بالائی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، کراچی میں سائبیرین ہوائوں نے موسم مزید سرد کر دیا
دوسری جانب چمن، زیارت، قلات، پشین، قلعہ عبداللہ، سوراب سمیت شمالی بلوچستان میں سردی سے شہریوں کی زندگی متاثر ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 14،گلگت، قلات اور کوئٹہ میں منفی 9، دیر اور مالم جبہ منفی5، اسلام آباد میں منفی ایک، پشاور میں صفر، لاہور 5 اور کراچی میں 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے . علاوہ ازیں ملک میں سردی کے ساتھ سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے . . .