ملک کے بالائی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، کراچی میں سائبیرین ہوائوں نے موسم مزید سرد کر دیا

اسلام آباد /کراچی(قدرت روزنامہ) ملک کے بالائی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، کراچی میں سائبیرین ہوائوں نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،شہر 20 دسمبر تک سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔

دوسری جانب چمن، زیارت، قلات، پشین، قلعہ عبداللہ، سوراب سمیت شمالی بلوچستان میں سردی سے شہریوں کی زندگی متاثر ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 14،گلگت، قلات اور کوئٹہ میں منفی 9، دیر اور مالم جبہ منفی5، اسلام آباد میں منفی ایک، پشاور میں صفر، لاہور 5 اور کراچی میں 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں سردی کے ساتھ سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

10 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

13 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

15 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

29 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago